جہلم میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پرتپاک اور شاندار استقبال، عوام کی بڑی تعداد کی شرکت۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شاندار چوک اور جہلم بازار بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جو وعدہ کیا تھا وہ الحمدللہ پورا کر دکھایا ہے۔ سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال وژن کے تحت برسوں سے نظر انداز 124 کلومیٹر طویل جہلم تا للہ ڈوئل کیرج وے منصوبہ مکمل ہو چکا ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گی۔ یہ جدید شاہراہ پانچ اہم سیکشنز پر مشتمل ہے جو ملوٹ سے شروع ہو کر بخاری چوک، مصری موڑ، پنن وال اور پنڈ دادنخان سے ہوتی ہوئی للِہ انٹرچینج تک جاتی ہے۔ اس گیم چینجر منصوبے میں 17 پل، 29 کلومیٹر طویل ڈرینج لائن اور 18 کلومیٹر ریٹیننگ وال تعمیر کی گئی ہے، جس سے خطے کے متعدد شہر آپس میں جڑ جائیں گے اور عوام کا گھنٹوں پر محیط سفر منٹوں میں طے ہوگا۔