مبارک ہو، عبد الرحمن محمد السيد، الحمدللہ۔
آپ کی کامیابی کی گونج ایک انتخابی معرکے سے کہیں آگے تک سنائی دے گی۔ یہ غزہ کے ان معصوم بچوں کے لیے ہے جو نسل کشی کی ہولناکیوں سے گزر رہے ہیں، اور ان تمام لوگوں کے لیے بھی جو اسلاموفوبیا، نفرت، اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں۔
مسلمان ہونا تو اللہ کی نعمت ہے اور یہ خوبی کسی کے لیے نفرت، تعصب یا دھمکیوں کا نشانہ بننے کا سبب نہیں ہونا چاہیے۔
آپکی کامیابی دنیا کو یقین دلاتی ہے کہ جمہوریت کتنی اہم ہے؛ عوام کا مینڈیٹ کتنا مقدس ہے، اور عوام کی مرضی کو نہ تو جھٹلایا جا سکتا ہے، نہ اس میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی بندوق کی طاقت سے کچلا جا سکتا ہے۔
امید ہے کہ یہ سبق آپ کی سرزمین کی سرحدوں سے نکل کر دنیا بھر میں گونجے گا اور جبر، ناانصافی اور آمریت کے ایوانوں پر گھن گرج کے ساتھ برسے گا۔
عوام کی آواز ہی غالب آنی چاہیے۔
آپ کے لیے ڈھیروں نیک تمنائیں اور کامیابی کی دعائیں!
@AbdulElSayed