Twitxy Saved

BSAC

Verified account This account is verified. Learn more

@BSAC_org

Official X account of Baloch Students Action Committee. A Student Organization, Struggling for Knowledge and Unity.
Balochistan the-bsac.org Joined October 2019
24 Following 40K Followers 2.2K Posts

Latest posts 5

BSAC Verified account @BSAC_org
مکران میڈیکل کالج انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھنا ایک قابلِ مذمت عمل ہے۔ احتجاجی دھرنے پر بیٹھے طلبہ کے مسائل کی جلد از جلد شنوائی کی جائے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

بلوچستان میں تعلیمی نظام مسلسل جانبدار طرز پر چلنے کا شکار ہوتا جا رہا ہے، جس سے ایک غیر یقینی صورتحال جنم لے رہی ہے۔ اسی ڈگر پر چلتے ہوئے مکران میڈیکل کالج انتظامیہ مسلسل طلبہ کے ساتھ ایک انتہائی متعصب رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ طلبہ کو وائیوا امتحانات میں امتحانی تعصب کی بنا پر ہمیشہ فیل کیا جا رہا ہے، جس سے ان کا تعلیمی کیریئر داؤ پر لگا ہوا ہے۔ کالج انتظامیہ کیجانب سے جہاں ایک جانب ٹیچرز کو باقائدہ کلاس لینے پر پابند نہیں کیا جاتا، وہیں دوسری جانب طلبہ کو وائیوا امتحانات میں مسلسل فیل کیا جاتا ہے، اور پھر سپلیمینٹری پیپرز میں وائیوا کے ذریعے اینیول لگایا جاتا ہے- مکران میڈیکل کالج کے طلبہ نے پہلے بھی اس مسئلے پر آواز اٹھا کر احتجاج کیا ہے، لیکن آج تک اس مسئلے کا کوئی بھی خاطر خواہ حل نہیں نکالا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مکران میڈیکل کالج انتظامیہ اس مسئلے پر بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے۔

مکران میڈیکل کالج انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کے ساتھ دھمکی آمیز رویہ اور متعصب امتحانی طریقہ اپنانا ایک تعلیم دشمن عمل ہے، جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ اس طرز پر کوئی کاروبار نہیں چلایا جاتا، جس طرح بلوچستان میں تعلیمی ادارے چلائے جا رہے ہیں۔ بلوچستان کے تعلیمی ادارے ہمیشہ سے اس طرح کے مسائل کا شکار ہیں، جو تعلیمی اداروں کی شان کے شایان نہیں۔ تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ وہ طلبہ کے تعلیمی کیریئر کو داؤ پر لگانے کے بجائے ان کے لیے آسانی سمیت جدید سہولیات پیدا کریں، جس سے طلبہ موقع اٹھا کر استفادہ کر سکیں۔

ہم بطور ایک ذمہ دار طلبہ تنظیم، بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کے ساتھ ناروا سلوک، دھمکی آمیز رویہ اور امتحانی تعصب جیسی تعلیم دشمن پالیسیوں کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ مکران میڈیکل کالج انتظامیہ سمیت بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دیں، تاکہ طلبہ کے کیریئر اور تعلیمی سال کو کوئی خدشہ لاحق نہ ہو۔ مکران میڈیکل کالج کے طلبہ، جو پچھلے 6 دن سے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہیں، ان کے مطالبات سن کر ان کی فوری شنوائی کی جائے، اور طلبہ کے تعلیمی سفر میں آسانی اور سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔

مرکزی ترجمان: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی
1 replies 70 reposts 78 likes 2K views View on X
BSAC Verified account @BSAC_org
The document published under the Baloch Literacy Campaign contains detailed report on the higher educational system of Khuzdar, Balochistan. The report is documented after visiting the colleges and Universities of Khuzdar and thoroughly examining the conditions of the institutions. The comprehensive research on the educational system of khuzdar shows a concerning issue involving institutional inefficiency, poor edu­cational facilities, gender inequality, and limited access to quality edu­cation. Although Khuzdar has several universities, colleges, and schools, many institutions are unable to provide regular academic activities and essential facilities. The estimated literacy rate of Khuzdar is 38%, with male literacy at 44% and female literacy at 31%. These figures highlight the unequal educational.

To download the complete document clink the link given below:🔗⬇️
the-bsac.org/educational-in…
the-bsac.org Educational Institutions of Khuzdar - BSAC The document published under the Baloch Literacy Campaign contains detailed report on the higher educational...
2 replies 76 reposts 88 likes 3.1K views View on X
BSAC Verified account @BSAC_org
چگرد پُل اِنت

نبشتہ کار: ھنیپ شریف

چمشانک : مہرین بلوچ

چگرد پُل اِنت، ڈاکڑ حنیف شریف ءِ نبشتہ کُتگیں گدارے۔ چگرد پُل اِنت یک انچیں کتابے کہ ایشیءِ تہ ءَ ھما زوراکی پدر کنگ بوتگ کہ لس مھلوک ءِ سرءَہمکروچی ءِ ھساب ءَ کنگ بوگ ءَ اِنت۔ ھما بلوچانی درد پدر کنگ بیت کہ چہ گِساں دَر کنگ بوتگ اَنت ءُ پدا ھمے گِس آس دیگ بوتگ اَنت۔ اے جاورانی گندگ ءَ پد بازیں مردمے ءَ وتی ہلک ءُ جاہ یل داتگ اَنت ءُ دگہ جاہاں شُتگ اَنت، پرچاکہ ھما مردم بلوچ ءِ سیاست ءَ ھوار نہ ات اَنت انگت بندیگ جاھاں بند کنگ بوت اَنت یا جَنگ بوت اَنت۔ پمیشکہ مردم چہ تُرس ءَ گِساں چہ درکپت اَنت۔ ھمے مہلوک ءِ تہ ءَ بازیں مردم کوھانی نیمگاں شُت ءُ گوں شِپانکاں ھوار بوت آں۔
بندات بیت کِسہ۔۔۔
پہ سرجمیں چمشانکءِ وانگ ءَ مئے تندجاہ ءَ سَیل بکن ات۔ 🔗⬇️
the-bsac.org/%DA%86%DA%AF%D…
the-bsac.org چگرد پُل اِنت - BSAC چگرد پُل اِنت نبشتہ کار: ھنیپ شریف چمشانک : مہرین بلوچ چگرد پُل اِنت، ڈاکڑ...
1 replies 73 reposts 90 likes 3K views View on X
BSAC Verified account @BSAC_org
سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کا جبری گمشدگی کے پانچ سالہ طویل عرصے کے بعد بھی منظرِ عام پر نہ آنا، انتہائی تشویشناک امر ہے۔ انہیں فوری طور پر باحفاظت بازیاب کیا جائے، یا عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

بلوچستان کے حالات انتہائی نازک تصور کیے جاتے ہیں اور ان حالات میں سب سے انتہائی سنجیدہ معاملہ بلوچ لاپتا افراد کا ہے۔ بلوچستان میں لاپتا افراد کے معاملے میں کمی آنی چاہیے تھی لیکن یہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ اس غیر یقینی صورتِ حال سے آنکھیں چرانا ممکن نہیں ہے۔ جبری گمشدگی کے معاملے کی حکومتی سطح پر بھی توثیق کی جا چکی ہے، جس کی واضح مثال "کمیشن آف انکوائری" کا قیام ہے۔ لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ اس کمیشن کے قیام کے بعد بھی اس حوالے سے نہ کوئی خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور نہ ہی اس تشویش ناک معاملے میں کوئی کمی واقع ہوئی ہے۔ حکومتی ادارے ایک جانب یہ دعوے کرتے نہیں تھکتے کہ اس طرح کا کوئی کیس موجود نہیں اور اگر تھا بھی تو آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوگا، لیکن دوسری جانب سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی جبری گمشدگی کی توثیق کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں کی گئی ہے۔

سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کو یکم نومبر 2021ء کو بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل کے احاطے سے جبری طور پر اٹھا کر لاپتا کیا گیا، جس کے بعد جامعہ کے طلبہ کی جانب سے ان کی فوری اور باحفاظت رہائی کے لیے ایک پرامن دھرنا دیا گیا۔ اس کے فوراً بعد حکومتی ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی، جس نے طلبہ کو اس یقین دہانی کے ساتھ دھرنا ختم کروایا کہ 30 دن کے اندر انہیں یا تو رہا کر دیا جائے گا یا پھر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس معاملے کو اب پانچ سال کا طویل عرصہ بیت چکا ہے، لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ 'پاکستان اسٹڈیز' کے طالب علم تھے، جنہیں یونیورسٹی کے احاطے سے لاپتا کیا گیا۔ تب سے لے کر آج تک ان کے بارے میں کوئی معلومات میسر نہیں ہے۔ ان کی جبری گمشدگی نے ان کے خاندانوں سمیت ان کے ساتھی طلبہ کو شدید ذہنی اذیت اور کرب میں مبتلا کر رکھا ہے۔

حکومتی ارکان نے ایک طرف یہ وعدہ کر کے یقین دہانی کرائی تھی کہ ان طلبہ کو جلد از جلد رہا کروایا جائے گا، لیکن دوسری طرف صورتِ حال یہ ہے کہ نہ تو سہیل اور فصیح کی رہائی عمل میں آئی اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم اٹھایا گیا۔ متاثرہ خاندانوں نے حکومتی اداروں، عدالتوں اور انکوائری کمیشن سے بار بار رجوع کیا، لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات بلوچ طلبہ کو ذہنی اذیت اور غیر یقینی کی صورتِ حال میں دھکیلنے کا باعث بن رہے ہیں۔ سیاسی جبر، جبری گمشدگیاں اور طاقت کا بےجا استعمال کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کوئی قانونی، آئینی یا اخلاقی جواز بنتا ہے۔ ہم اپنے اس بیان کی وساطت سے حکومتی اداروں اور اربابِ اختیار سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان معاملات پر سنجیدگی سے توجہ دیتے ہوئے کوئی خاطر خواہ حل نکالیں اور سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی باحفاظت بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنائیں۔

مرکزی ترجمان: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی
3 replies 101 reposts 113 likes 3.6K views View on X
BSAC Verified account @BSAC_org
نمیرانیں عطا شاد

1 نومبر 1939 - 13 فروری 1997

ما روچ زدگ و گوربام، ما سمین ءُ سبّاہ
نہ انگہ مارا کُماریت چُشیں شپ ءَ را سوچ

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی