Twitxy Saved

Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

Verified account This account is verified because it is a government or multilateral organization account. Learn more

@CSKPOfficial

Official Twitter Account for the updates of the Chief Secretary, Government of Khyber Pakhtunkhwa Dr. Muhammad Fakhre Alam Irfan.
Peshawar, Pakistan kp.gov.pk Joined September 2021
99 Following 28K Followers 4.3K Posts

Latest posts 5

Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Verified account @CSKPOfficial
وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کے اراکین نے پشاور میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخرِ عالم عرفان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری کی زیرِ صدارت اجلاس میں "رائزنگ پاکستان" اقدام کے تحت جاری اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مشیرِ گورنر خیبر پختونخوا برائے صنعت و تجارت محمد ارشاد، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

کمیٹی کے اراکین نے چیف سیکریٹری کو قومی اور صوبائی سطح پر جاری مختلف اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ان میں آسان کاروبار، پاکستان ریگولیٹری رجسٹری، پاکستان بزنس پورٹل، ایکسپورٹ پالیسی آرڈر اور امپورٹ پالیسی آرڈر شامل ہیں۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری نے سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات کو ترجیح قرار دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی سطح پر جاری اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کریں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے بلایا جائے۔

مشیر صنعت و تجارت نے کہا کہ تمام اقدامات پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے تاکہ معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے میدان میں خیبر پختونخوا ملک کے دیگر صوبوں سے پیچھے نہ رہے۔

کمیٹی کے اراکین نے صوبے میں ڈیجیٹل ایپز کو پاکستان بزنس پورٹل کے ساتھ منسلک کرنے کی تجویز دی تاکہ قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو صوبائی اور قومی خدمات ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں۔
0:44
5 replies 2 reposts 21 likes 2.5K views View on X
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Verified account @CSKPOfficial
An Asian Development Bank (ADB) delegation comprising Mr. Hussain Haider, Deputy Country Director and Mr. Shaukat Shafi, Principal Country Specialist, met with Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Dr. Muhammad Fakhre Alam Irfan today to discuss ADB's ongoing project portfolio, pipeline projects and development cooperation in the province. The meeting aimed at strengthening collaboration for sustainable development in Khyber Pakhtunkhwa.
7 replies 4 reposts 24 likes 3.3K views View on X
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Verified account @CSKPOfficial
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا گلیات میں ترقیاتی منصوبوں، ماحولیاتی تحفظ اور سیاحتی سہولیات کی بہتری کا جائزہ

سیاحتی سیزن سے قبل واکنگ ٹریکس، پارکنگ، صفائی اور دیگر سہولیات کی تکمیل یقینی بنائی جائے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی زیر صدارت سیاحتی مقام گلیات میں ترقیاتی سرگرمیوں، تعمیراتی ضوابط کے نفاذ اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری سیاحت، کمشنر ہزارہ ڈویژن، ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں گلیات میں تعمیراتی سرگرمیوں کو قواعد و ضوابط کا پابند بنانے، بلڈنگ کنٹرول، بائی لاز پر عملدرآمد اور ان کے مؤثر نفاذ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ گلیات کے قدرتی ماحول، ماحولیاتی معیار اور قدرتی حسن کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ماسٹر پلان اور لینڈ یوز پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی بریفنگ لی۔

چیف سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیاحوں کی سہولت اور علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے واکنگ ٹریکس، بیوٹیفکیشن، صفائی ستھرائی، واش رومز اور پارکنگ کی سہولیات سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کیا جائے اور آئندہ سیاحتی سیزن کے آغاز سے قبل ان کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے گلیات میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گندے پانی کی نکاسی اور ٹریٹمنٹ کے نظام کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کے قدرتی ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
18 replies 1 reposts 32 likes 5.8K views View on X
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Verified account @CSKPOfficial
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا انسدادِ پولیو کو قومی اہمیت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے صوبے میں موثر اور معیاری پولیو مہم چلانے کا حکم

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی زیر صدارت پشاور میں صوبائی انسدادِ پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔

صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کی کوآرڈینیٹر نے اجلاس کو بتایا کہ نومبر 2026 میں صوبے کے 27 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ان اضلاع میں جامع مہم کے لیے پولیو ٹیموں کی تربیت جاری ہے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ہم آخری مرحلے میں کھڑے ہیں تاہم آخری مرحلہ ہمیشہ سب سے مشکل اور کٹھن ہوتا ہے، تاہم اس منزل کے حصول کے لیے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
بعض علاقوں سے ماحولیاتی نمونوں کا مثبت آنا اس بات کی نشاندہی ہے کہ تمام اضلاع کے بچوں کو پولیوکا خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اضلاع پر زور دیا کہ وہ معیاری مہم کو یقینی بنائیں کیونکہ چند معیاری مہمات بڑی تبدیلی لا سکتی ہیں۔

چیف سیکرٹری نے دشوار گزار اور حساس علاقوں میں کام کرنے والی پولیو ٹیموں کی محنت اور لگن کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پولیو ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
0:30
9 replies 2 reposts 19 likes 3.1K views View on X
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Verified account @CSKPOfficial
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنے، انہیں خود کفیل بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مربوط ایکشن پلانز پر آج پشاور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نے کی، جس میں وفاقی و صوبائی محکموں کے حکام اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

وزیر اعظم یوتھ پروگرام اور صوبائی محکموں کے باہمی ادارہ جاتی تعاون سے نوجوانوں کو جدید ہنر و تربیت، بامقصد روزگار اور کاروبار کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، جن سے بھرپور استفادہ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔