Pinned post
اسلام آباد: نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کی پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد اہم پریس کانفرنس۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ آج حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا دسواں دور تھا۔ ہمارے سامنے عوام کو ریلیف دلانا اہم ترین معاملہ تھا۔ حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ عالمی صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں مسائل ہیں۔ مذاکرات میں طے پایا ہے کہ جاری ریلیف کا دائرہ وسیع کیا جائے، جبکہ اسے جاری رکھنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہم نے تجویز دی ہے کہ ایک ہزار سی سی گاڑیوں اور زرعی شعبے کو بھی ریلیف اسکیم میں شامل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کا مطالبہ جائز ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ لیوی فوری ختم کی جائے اور عوام کو واضح ریلیف دیا جائے۔ حکومت اپنی عیاشیاں چھوڑنے کو تیار نہیں، جبکہ ایف بی آر کی ناکامیوں کا بوجھ بھی عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ آج کے مذاکرات میں ایک معاہدے کی آؤٹ لائن طے کی گئی ہے، جس کے بارے میں حکومت آئندہ آگاہ کرے گی۔ اگلے بدھ یا جمعرات کو ہماری دوبارہ میٹنگ ہوگی۔ معاہدے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم اور امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کے درمیان ممکنہ ملاقات میں ہوگا۔ اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ لانگ مارچ شروع کرنا ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کے احتجاج کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو بریک لگی اور ڈیزل پر 146 روپے جبکہ پیٹرول پر 120 روپے کا ریلیف ملا۔ جس دن محسوس ہوا کہ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، اسی دن مذاکرات سے باہر آ جائیں گے۔ اب مرحلہ حتمی اقدامات تک جا پہنچا ہے۔
#لیوی_بھتہ_نامنظور #BhattaLevyNaManzoor

14:02