Verified accountThis account is verified. Learn more
@JavedHashmiJH
Former President PTI, PMLN & Alliance for Restoration of Democracy (ARD). Author of Haan Main Baghi Hoon, Zinda Tareekh & Takhta-e-Daar ke Saaye Talay.
آج ملتان ڈسٹرکٹ کورٹ میں قاسم ہاشمی کو ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا۔ قاسم ہاشمی گزشتہ گیارہ روز سےNCCIA کی حراست میں ہے۔ پولیس نے مزید ریمانڈ کی درخواست یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کی کہ انہیں ابھی مزید ڈیٹا درکار ہے۔
میرا سوال یہ ہے کہ جب گزشتہ گیارہ دن سے قاسم ہاشمی اور اس کا موبائل فون این سی سی آئی کی تحویل میں ہیں، جبکہ ہمارے گھر کے تمام موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز بھی پولیس کے قبضے میں ہیں، تو پھر مزید کس ڈیٹا کی ضرورت باقی رہ جاتی ہے؟
آج عدالت میں پولیس نے خود یہ بیان دیا کہ نہ قاسم ہاشمی سے اور نہ ہی اس کے موبائل فون سے کوئی چیز ریکور ہو سکی ہے۔ گیارہ دن گزرنے کے باوجود جب کوئی ریکوری سامنے نہیں آ سکی تو پھر اسے مزید پولیس کسٹڈی میں رکھنے کا جواز کیا ہے؟
اور سب سے اہم سوال یہ ہے کہ اگر گیارہ دن کی حراست اور تمام الیکٹرانک ڈیوائسز کی تحویل کے باوجود پولیس کچھ ثابت نہیں کر سکی، تو اس کے بعد بھی اگر قاسم ہاشمی پر کوئی مزید الزام لگایاجاتا ہے تو اس کی بنیاد اور وجہ کیا ہے یہ آپ سب جانتے ہیں۔
قاسم ہاشمی کاNCCIA کے نو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ انہیں سخت سیکیورٹی کے حصار میں عدالت لایا گیا، جہاں مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔
اس موقع پر عدالت میں قاسم کی میرے ساتھ ملاقات ہوئی۔ قاسم کی والدہ ایڈووکیٹ آمنہ جاوید ہاشمی بھی ہمراہ موجود تھیں۔
وکلاء برادری سمیت تمام احباب نے بھرپور انداز میں شرکت کی، جس پر ہم سب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔