نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی ایبٹ آباد کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل پبلک اسکول اینڈ کالج ایبٹ آباد میں طلبہ و طالبات کے لیے خصوصی سائبر کرائم آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن کے دوران طلبہ کو آن لائن فراڈ، سائبر ہراسانی، سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال اور ذاتی معلومات کے تحفظ سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا غیر محتاط استعمال کس طرح سائبر جرائم کا سبب بن سکتا ہے اور ایسے خطرات سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا کیوں ضروری ہے۔
طلبہ کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی کہ اپنے پاس ورڈز اور OTP کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں، نامعلوم لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں اور اپنی ذاتی معلومات سوشل میڈیا پر غیر ضروری طور پر شیئر نہ کریں۔ کسی بھی قسم کی آن لائن دھمکی، بلیک میلنگ یا ہراسانی کی صورت میں خاموش رہنے کے بجائے فوری طور پر والدین یا اساتذہ کو آگاہ کریں۔
اس آگاہی سیشن کا مقصد نوجوان نسل میں ڈیجیٹل تحفظ کا شعور اجاگر کرنا اور انہیں ذمہ دارانہ و محفوظ انٹرنیٹ استعمال کی ترغیب دینا تھا۔
#NCCIA #Abbottabad #CyberAwareness