Twitxy Saved

Pakistan Peoples Party - PPP

Verified account This account is verified. Learn more

@PPP_Org

Islam is our Faith. Democracy is our Politics. Socialism is our Economy. All Power to the People. Martyrdom Is Our Path.
Pakistan ppp.org.pk Joined February 2013
768 Following 333K Followers 87K Posts

Latest posts 5

Pakistan Peoples Party - PPP Verified account @PPP_Org
پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم یا نئے صوبوں کے قیام کی کبھی حمایت نہیں کرے گی، سندھ اسمبلی اور عوام کی رضامندی کے بغیر ایسا کوئی بھی اقدام آئین کے خلاف ہوگا۔ سندھ کی تمام سیاسی جماعتیں صوبے کی تقسیم کے خلاف ہیں، کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی تجاویز بھی قابل قبول نہیں۔ نئے صوبے بنانے کے بجائے بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور بااختیار بنانے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے سندھ اور پنجاب حکومت کو تجاویز بھی دی گئی ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ میں دو بار بلدیاتی انتخابات کروا چکی ہے اور تیسری بار بھی انتخابات کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ
@SyedKumailHShah
19:08
1 replies 18 reposts 36 likes 1.5K views View on X
Pakistan Peoples Party - PPP Verified account @PPP_Org
نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور سندھ اسمبلی اپنا مؤقف پہلے ہی واضح کر چکی ہیں۔ آئین کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کا اختیار متعلقہ صوبائی اسمبلی کے پاس ہے اور اس کے لیے اسمبلی سے قرارداد منظور ہونا ضروری ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے اس حساس معاملے کو سیاسی بحث اور نفرت انگیز بیانات کی طرف لے جا نہ مناسب عمل نہیں ہے، انہیں نہ ہی یہ کھوکھلے نعرے لگانے چاہئیں اور نہ ہی نفرت کی سیاست کو فروغ دینا چاہیے۔ ریفرنڈم کی بات کرنے والے پہلے یہ بتائیں کہ آئین میں اس کی کیا حیثیت ہے، کیونکہ صوبوں کے قیام کا فیصلہ آئینی طریقہ کار کے مطابق اسمبلیوں نے ہی کرنا ہے۔ اس معاملے پر اختلافِ رائے کو نفرت اور انتشار کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے۔

سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن
@sharjeelinam
32:21