Twitxy Saved

VAKEEL AHMAD KHAN🇵🇰🇨🇦

Verified account This account is verified. Learn more

@ReadinWakil

Organized and methodical individual from London/Toronto CA. A true patriot Pakistani 🇵🇰 Urdu poetry Lover. Canadian Citizen / Born Universal Island 🏝️
London, Ontario Joined January 2014
20K Following 124K Followers 160K Posts

Latest posts 5

Pinned post

VAKEEL AHMAD KHAN🇵🇰🇨🇦 Verified account @ReadinWakil
میرے اجداد کےگرتے ہوئے
اس حُجرے کےاندرایک
صندل کےصندوق میں ہرن کی
کھال پرلکھا ہوا شِجرہ بھی رکھا ہے
جس پرلاجوردی دائروں میں
زعفرانی روشنائی سے میرےسارے اقارب کے مُقدّس نام لکھے ہیں
مگر ایک دائرہ ایسا بھی ہے
جس سے لگتا ہےکچھ کُھرچاگیاہے
میں اُسی کُھرچے ہوئےلفظوں کا
وارث ہوں۔
VAKEEL AHMAD KHAN🇵🇰🇨🇦 Verified account @ReadinWakil
یہ یقیناً ایک عظیم انسانی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ مظلوم کو انصاف دلانا محض وکالت نہیں، بلکہ انسانیت کی خدمت ہے۔ جو وکیل اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، اثرورسوخ اور علمِ قانون کو کسی بے گناہ کی رہائی کا وسیلہ بناتا ہے، وہ درحقیقت ایک خاندان کو اجڑنے سے بچاتا ہے۔ بلاشبہ، مظلوم کی داد رسی اور بے گناہ کی آزادی سے بڑھ کر کوئی خدمت نہیں۔ ایسے اہلِ قانون قابلِ تحسین اور لائقِ احترام ہیں۔
ہم ان وکیل صاحب کو پرخلوص سلام
پیش کرتے ہیں ۔
1:13
1 replies 7 reposts 22 likes 576 views View on X
VAKEEL AHMAD KHAN🇵🇰🇨🇦 Verified account @ReadinWakil
یہ ہمارے عہد کا
سب سے بڑا المیہ ہے کہ
اب دلیل سے زیادہ جذبات،
علم سے زیادہ خوشامد
اور شعور سے زیادہ جہالت کو
برداشت کیا جاتا ہے۔
اہلِ دانش کی خاموشی دراصل
معاشرے کے فکری زوال
کی علامت ہے،
کیونکہ جس قوم میں سوال جرم
اور خوشامد ہنر بن جائے،
وہاں ترقی نہیں،
زوال پروان چڑھتا ہے ۰۰۰۰
پاکستان اسی لپیٹ میں ہے 💔
2 replies 24 reposts 62 likes 666 views View on X
VAKEEL AHMAD KHAN🇵🇰🇨🇦 Verified account @ReadinWakil
پاکستان میں عورت کے
عدم تحفظ کی بنیادی وجہ تعلیم کی
کمی نہیں بلکہ فرسودہ معاشرتی
سوچ، مردانہ برتری کا تصور،
ناقص تربیت، قانون پر کمزور
عمل درآمد اور معاشرتی بے حسی
ہے۔
افسوس کہ عورت گھر، دفتر اور
ازدواجی زندگی، کہیں بھی
مکمل طور پر محفوظ نہیں۔
اس مسئلے کا حل عورت کو
چار دیواری میں قید کرنا نہیں بلکہ
مردوں کی تربیت، عورت کی
عزت و خودمختاری کو تسلیم کرنا،
تشدد کے خلاف بلاامتیاز
قانون نافذ کرنا اور مظلوم عورت
کو خاموش رہنے کے بجائے
انصاف اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔
یاد رکھیے، عورت کی حفاظت
اس کی آزادی چھیننے میں نہیں
بلکہ معاشرے کی سوچ بدلنے میں
ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
9 replies 10 reposts 22 likes 489 views View on X