اے مالک ملک!ہمیں نماز کی پابندی، قرآن کی تلاوت اورتہجد کی لذت نصیب فرما ہمیں قرآن سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اسے دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرما اور اپنے راستے میں ہمارے لئے آسانیاں پیدا فرما آمین یارب العالمین
#خاتم_النبیین_محمدﷺ #درود_وسلام اے رحمٰن ! ہمارے گھروں میں سکون، ہمارے رزق میں برکت، ہماری عبادت میں اخلاص، ہماری دعاؤں میں قبولیت عطا فرما۔ ہماری زبان کو غیبت، جھوٹ اور دل آزاری سے محفوظ رکھ اور ہمیں بہترین اخلاق عطا فرما آمین یا رب العالمین
#خاتم_النبیین_محمدﷺ #درود_وسلام اےرزق دینےوالے میرے رب! ہمیں حلال رزق عطافرما، حرام سےبچا اور اپنے فضل کے سواہر چیز سے بے نیاز کر دے۔ ہمارے ہر آنسوکو قبول فرما، ہر درد کو آسانی میں بدل دے اور ہماری ہر دعا کو شرفِ قبولیت عطا فرما۔ آمین
#خاتم_النبیین_محمدﷺ #درود_وسلام یا الله! ہماری ظاہر و باطن کی تمام کوتاہیاں معاف فرما ہماری توبہ قبول کر اور اپنی رحمت سے ہمیں ڈھانپ لے ہمارے دلوں کو گناہوں سے پاک اور نیکیوں سے آباد فرما اور ہمیں دنیا و آخرت کی رسوائی سے محفوظ رکھ۔آمین