ہم محبت کے مقروض ہیں اُن سب کے لیے جو روشنی لائے جب ہم اندھیروں میں گم تھے اور خود کو تقریباً مٹتے پایا انہوں نے ہمیں دکھایا خود میں چھپی ہوئی خوبصورتی وہ رُوح کی خاموش سرگوشیاں جو امید کی روشنی بن گئیں ہم نے سیکھا ہے ان سے کہ اندھیرا بھی کبھی کبھی روشنی کی گواہی دیتا ہے 👇
ماضی کی غلطیوں پر نادم ہوں مگرمایوس نہیں اللہ نےتوبہ کا دروازہ کھلا رکھاہے غلطی تسلیم کریں معافی مانگیں، اپنی اصلاح کریں اور آگے بڑھیں ندامت آپ کو توبہ تک لے جائےگی مایوسی تک نہیں یا رب العالمین ہماری توبہ قبول فرمائیں آمین یارب
تم اور میں دو ایسے کنارے ہیں جن کے درمیان ایک دریا ہمیشہ بہتا ہے نہ تم اسے پار کر سکتے ہو نہ میں اس کے بہاؤ کو روک سکتا ہوں پھر بھی ہر شام تمہاری طرف سے کوئی خواب آتا ہے اور میری طرف سے کوئی نظم تم تک پہنچنے کی کوشش کرتی ہے ہم نے کبھی ایک دوسرے کو مکمل طور پر پایا نہیں 👇