کم ازکم وہ بات تو درست کر رہے ہیں۔
GTA 6 کی اس ورچوئل دنیا میں لڑائی جھگڑا، گالی گلوچ، اسلحہ و گاڑیاں چھیننا، قانون شکنی اور نامناسب مناظر کو انٹرٹینمنٹ کا حصہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے، اور اس کا کھیلنے والوں پر اثر یہ ہے کہ وہ جرائم کو ایک thrill والا تجربہ سمجھتے ہیں ماس شوٹنگ سمیت
GTA 6 کی اس ورچوئل دنیا میں لڑائی جھگڑا، گالی گلوچ، اسلحہ و گاڑیاں چھیننا، قانون شکنی اور نامناسب مناظر کو انٹرٹینمنٹ کا حصہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے، اور اس کا کھیلنے والوں پر اثر یہ ہے کہ وہ جرائم کو ایک thrill والا تجربہ سمجھتے ہیں ماس شوٹنگ سمیت
ویڈیو میں ڈکی بھائی کے والد بڑی سنجیدگی سے GTA 6 کی اس ورچوئل دنیا کا نقشہ کھینچ رہے ہیں جہاں لڑائی جھگڑا، گالی گلوچ، اسلحہ و گاڑیاں چھیننا، قانون شکنی اور نامناسب مناظر کو انٹرٹینمنٹ کا حصہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے، اور ساتھ ہی والدین سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا ہمیں اپنے بچوں کو اس کی اجازت دینی چاہیے یا نہیں۔View quoted post on X
مگر اس ساری گفتگو کے درمیان ایک بنیادی بات نظر انداز نہیں ہو سکتی کہ جس مواد کو بچوں اور معاشرے کے لیے اتنا ہی نامناسب اور تشویشناک بتایا جا رہا ہے، ان کا اپنا بیٹا ڈکی بھائی پچھلے 24 گھنٹے سے لگاتار اسی گیم کی لائیو سٹریمنگ کر رہا ہے اور اپنے چینل سے اسے مسلسل پروموٹ کر رہا ہے۔
جب گھر کے اپنے پلیٹ فارم سے اسی مواد کو گھنٹوں لائیو دکھایا جا رہا ہو جسے دیکھنے والوں میں کم عمر افراد بھی شامل ہوتے ہیں، تو باہر کھڑے ہو کر اس کے خطرات پر بات کرنا اور "والدین کیا کر سکتے ہیں" کا سوال اٹھانا ایک کھلا تضاد نظر آتا ہے۔ صارفین کے طنزیہ تبصرے بھی اسی تضاد کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ نصیحت کی شروعات گھر اور لائیو سٹریم سے ہونی چاہیے۔
ویڈیو دیکھ کر ایک عجیب سا سوال ذہن میں آتا ہے کہ وعظ اور عمل کے درمیان فاصلہ آخر کتنا رکھا جا سکتا ہے؟
آپ کے نزدیک جب گھر کے اندر ہی ایسا مواد مسلسل پروموٹ ہو رہا ہو، تو ایسی تنبیہات کی کیا اہمیت باقی رہ جاتی ہے؟