Twitxy Saved

عباس خٹک

Verified account This account is verified. Learn more

@a555bk

Love Pakistan 🇵🇰, Love PML N , Love Pak Army
Joined April 2024
5.3K Following 6.6K Followers 120K Posts

Latest posts 5

عباس خٹک Verified account @a555bk
*فضل الرحمان اور اسکے خاندان کی کرپشن سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کا سلسلہ جاری* 🔥🔥🔥🔥🔥

فضل الرحمٰن کے فرنٹ مین امان اللہ کے گرد گھیرا تنگ، جائیدادوں، مشتبہ مالی لین دین اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

مولانا فضل الرحمٰن کے زیرِ استعمال اسلام آباد کے ہاؤس نمبر 7, گلی 83, جی-6/4 والے گھر کے مشکوک شناخت کے مالک اور مالی معاون امان اللہ کے حوالے سے اہم انکشافات منظر عام پر

مصدقہ اطلاعات کے مطابق امان اللہ فضل الرحمان کے اس گھر کا اصلی مالک ہے جس میں فضل الرحمٰن رہائش پذیر ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایک سیاسی و مذہبی جماعت کے سربراہ کی رہائش گاہ کسی دوسرے شخص کے نام پر کیوں ہے اور اس انتظام کے پیچھے اصل مالی حقائق کیا ہیں؟

امان اللہ نے 23 مئی 2019 کو یہ مہنگی ترین جائیداد صرف 5 کروڑ روپے میں اپنے نام منتقل کرائی، جبکہ مصدقہ معلومات کے مطابق جائیداد کی اصل مارکیٹ ویلیو کے مقابلے میں یہ قیمت انتہائی کم ظاہر کی گئی۔ کیا اس لین دین میں جان بوجھ کر جائیداد کی قیمت کم ظاہر کرکے ٹیکس اور دیگر مالی ذمہ داریوں سے بچنے کی کوشش کی گئی؟

اس جائیداد کی ملکیت کی ٹریل 1966 سے شروع ہو کر متعدد افراد اور ایک گیسٹ ہاؤس کے ذریعے 2019 میں امان اللہ تک پہنچتی ہے۔ اس پورے عرصے میں ملکیت کی تبدیلیوں اور مالی لین دین کی مکمل چھان بین ضروری ہے

امان اللہ کے کاروباری مفادات صرف ایک جائیداد تک محدود نہیں۔ دستیاب ریکارڈ میں Mount Hayat Hotel & Resorts، ASQA Enterprises، Achakzai Properties، Achakzai Real Estate، Al Wadaq Associates اور M. Azam Younus & Company سمیت متعدد کاروباری اداروں کا ذکر موجود ہے

ایک طرف امان اللہ کے نام پر متعدد کاروباری سرگرمیاں اور جائیدادیں سامنے آتی ہیں، دوسری طرف فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سے اس کا تعلق کئی اہم مالی اور قانونی سوالات کو جنم دیتا ہے

مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے نے امان اللہ کے خلاف حوالہ ہنڈی، منی لانڈرنگ، رقوم چھپانے اور مشتبہ نقد لین دین کے الزامات سے متعلق انکوائری بھی شروع کر دی ہے

3 نومبر 2026 کو امان اللہ کا نام PNIL/PCL میں بھی شامل کر لیا گیا ہے

ایف آئی اے نے 2 اور 6 نومبر 2026 کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے تاہم امان اللہ دونوں مرتبہ پیش نہیں ہوا

عدم پیشی کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے 10 نومبر 2026 کے لیے تیسرا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا امان اللہ اس مرتبہ تحقیقاتی ادارے کے سامنے پیش ہو کر اپنے مالی معاملات کی وضاحت کرے گا؟

اسلام آباد کے جی-6/4 میں واقع فضل الرحمٰن کے زیرِ استعمال گھر میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے نے بھی نوٹس جاری کیا ہے

گلبرگ گرینز اسلام آباد میں امان اللہ سے منسوب ایک اور گھر کے حوالے سے بھی سی ڈی اے نے نوٹس جاری کر دیا ہے

ایف بی آر نے بھی امان اللہ کے خلاف ٹیکس چوری، آمدن چھپانے، لائف اسٹائل آڈٹ اور منی لانڈرنگ سے متعلق انکوائری شروع کر دی ہے

اہم سوال یہ ہے کہ امان اللہ کے ظاہر کردہ ذرائع آمدن، کاروباری سرگرمیوں، اثاثوں اور طرزِ زندگی میں مطابقت ہے یا نہیں؟

فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کا مالک اور مالی معاون امان اللہ کون ہے اور ان کے درمیان اصل مالی تعلق کیا ہے؟

کیا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کسی دوسرے شخص کے نام پر رکھنے کا کوئی قانونی اور مالی جواز موجود ہے؟

5 کروڑ روپے میں منتقل ہونے والی جائیداد کی اصل مارکیٹ ویلیو کیا تھی؟
کیا اس لین دین میں جائیداد کی قیمت کم ظاہر کی گئی؟

امان اللہ کے متعدد کاروباری اداروں، جائیدادوں اور مالی وسائل کا اصل ماخذ کیا ہے؟

حوالہ ہنڈی، مشتبہ نقد لین دین اور منی لانڈرنگ سے کون کون مستفید ہوتا رہا ہے؟

ایف آئی اے کے دو نوٹسز پر عدم پیشی کی وجوہات کیا تھیں اور کیا 10 نومبر کے تیسرے نوٹس پر پیشی یقینی بنائی جائے گی؟

کیا ایف بی آر امان اللہ کے اثاثوں، ظاہر کردہ آمدن اور طرزِ زندگی کا جامع لائف اسٹائل آڈٹ کرے گا؟

کیا فضل الرحمٰن اور ان کے خاندان کے امان اللہ کے کاروباری مفادات اور جائیدادوں سے کسی بھی مالی تعلق کی شفاف تحقیقات ہوں گی؟

اصل سوال صرف ایک جائیداد کا نہیں بلکہ مالی شفافیت، اثاثوں کی ملکیت، ذرائع آمدن اور سیاسی اثرورسوخ کے ممکنہ استعمال کا ہے۔ اگر تمام معاملات قانونی اور شفاف ہیں تو متعلقہ افراد کو تحقیقاتی اداروں کے سامنے مکمل ریکارڈ پیش کرکے عوام کے سوالات کا جواب دینا چاہیے۔ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، چاہے معاملہ کسی عام شہری کا ہو یا کسی بڑی سیاسی و مذہبی شخصیت کا