Pinned post
ضیغم خان صاحب دراصل فواد چوہدری کا نسبتاً اکیڈمک ورژن ہیں، جنہیں آؤ دیکھا نہ تاؤ اپنا اینٹی افغان اور اینٹی پشتون تعصب دکھانا ہوتا ہے، جیسے یہاں وہ افراسیاب صاحب کے دیے گئے شعر کا مطلب سمجھے بنا اور پشتو زبان، ادب اور تاریخی پس منظر سے ناواقفیت کے باعث "واٹ اباؤٹری" کر رہے ہیں
افراسیاب خٹک نے افغان رجیم کے فرقہ وارانہ رجحانات پر تنقید کرتے ہوئے خوشحال خان خٹک کے رنتھمبور قلعے کی قید میں لکھے گئے شعر کا حوالہ دیا، جس میں اورنگزیب ایک استعارے کے طور پر آئے ہیں، شعر کا اصل مفہوم یہ ہے کہ قوموں کو بیرونی جبر سے زیادہ ان کے اپنے داخلی تضادات اور تنگ نظری قید رکھتی ہے۔
ضیغم خان کا مطالعہ پاکستان غالب آگیا اور اورنگ زیب کے دفاع میں وٹ اباؤٹ کرتے ہوئے امیر عبدالرحمٰن خان کے ہزارہ شیعہ کے خلاف مظالم کو بیچ میں لے آئے، جو تجاہل عارفانہ ہے یا کچھ اور
دراصل ضیغم خان اس حقیقت سے قطعی لاعلم ہیں کہ پشتون ادب اور مزاحمتی شاعری میں مغل سلطنت اور بالخصوص اورنگزیب عالمگیر ایک بیرونی استعماری طاقت اور جابر کردار کی حیثیت رکھتے ہیں، لہٰذا کسی پشتون دانشور کی گفتگو میں اورنگزیب کا بطور استعارہ ذکر آنا کوئی غیر متعلقہ بات نہیں
دوسری جانب، امیر عبدالرحمٰن خان کی استبدادیت یا شیعہ ہزارہ برادری پر ہونے والے مظالم کا دفاع یہاں کسی نے نہیں کیا، بلکہ پشتون روشن فکر حلقے ہمیشہ امیر عبدالرحمٰن کو نالائق اور جابر حکمران قرار دیتے آئے ہیں
جہاں تک فرقہ واریت اور شیعہ مخالف تشدد کا تعلق ہے، تو غنی خان نے اپنی کتاب "دی پٹھان" میں اس پورے معاملے کا تاسف کے ساتھ ذکر کیا ہے، اسے نوآبادیاتی طاقتوں کا تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی اور اس جال میں پھنسنے پر پشتونوں کی فکری کمزوری کا ماتم کیا ہے
ستم ظریفی یہ ہے کہ جو لوگ آج افغانستان میں فرقہ واریت اور اقلیتوں کے خلاف ماحول بنانے پر تنقید کر رہے ہیں، انہیں ماضی کے کسی جابر حکمران کا حوالہ دے کر کٹہرے میں کھڑا کرنا محض جہالت، غلط آمیزی اور پشتون مزاحمتی تاریخ سے لاعلمی کا مظہر ہے
سالا مین سٹریم رہنے کیلئے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے

It did not remind you of the genocide of shia Hazaras by Amir Abdur Rehman involving massacres, enslavement, confiscation of ancestral lands and forced displacement. A totally unrelated Aurangzaib story fits the narrative, continuing persecution of minorities in Afghanistan does not.View quoted post on X