The Groups Behind Pornographic Blasphemy Will Be Completely Eradicated, Assemblies Guard the Honor of the Holy Prophet (PBUH): Speaker Malik Muhammad Ahmad Khan
CHINIOT: Punjab Assembly Speaker Malik Muhammad Ahmad Khan has categorically declared that the groups behind pornographic blasphemy will be completely eradicated and brought to justice through the strictest punishments under the law, ensuring that no one ever dares to commit such an unholy audacity again. Addressing the "International Khatm-e-Nabuwwat and Safeer-e-Khatm-e-Nabuwwat Conference" held in Chiniot, he said that the assemblies guard the honor of the Holy Prophet (PBUH) and Islamic symbols, adding that as long as the passion for the honor of Prophethood (PBUH) remains alive in the hearts of religious scholars and the Muslim Ummah, no harm will ever be allowed to come to the dignity and honor of the Holy Prophet (PBUH).
Malik Muhammad Ahmad Khan shared that when the condition of copies of the Holy Quran linked to pending court cases came to his notice, he immediately initiated arrangements for the ceremonial washing of those copies without wasting a moment. He simultaneously forwarded the relevant file to Punjab Chief Minister Maryam Nawaz, who constituted the Quran Board immediately without a second's delay.
Regarding the prevention of online blasphemy, the Punjab Assembly Speaker stated that after personally investigating the matter, he summoned the Pakistan Telecommunication Authority (PTA), the Punjab Information Technology Board (PITB), and digital media experts from national institutions, issuing clear directives to track down all such groups and immediately impose a ban on them. He further noted that the entire government has been mobilized on this grave issue.
Speaker Malik Muhammad Ahmad Khan assured that serious progress is underway on the points and demands raised at the conference, and the government will put comprehensive legal measures in place to make an example out of the blasphemous groups.
فحش توہین کرنے کے مرتکب عناصر کا مکمل قلع قمع کریں گے، اسمبلیاں حرمتِ رسول ﷺ کی محافظ ہیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان
چنیوٹ: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ فحش توہین اور گستاخی کے مرتکب عناصر کا مکمل قلع قمع کیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق ایسی سخت ترین سزائیں دلوا کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا کہ آئندہ کسی کو ایسی ناپاک جسارت کرنے کی جرات نہ ہو۔
چنیوٹ میں منعقدہ ’’انٹرنیشنل ختمِ نبوت و خدماتِ سفیرِ ختمِ نبوت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسمبلیاں حرمتِ رسول ﷺ اور شعائرِ اسلام کی محافظ ہیں، اور جب تک علمائے کرام اور امتِ مسلمہ کے دلوں میں ناموسِ رسالت ﷺ کی تڑپ موجود ہے، عزت و ناموسِ رسول ﷺ پر کبھی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
ملک محمد احمد خان نے بتایا کہ جب عدالتوں میں زیرِ التوا مقدمات سے متعلق قرآنِ پاک کے نسخوں کی صورتحال ان کے علم میں آئی تو انہوں نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر فوری طور پر ان نسخوں کو غسل دینے کے بندوبست کا آغاز کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اسی وقت متعلقہ فائل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوائی، جنہوں نے چند سیکنڈ کی تاخیر کیے بغیر فوری طور پر قرآن بورڈ تشکیل دے دیا۔
آن لائن گستاخی کے سدباب کے حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس معاملے کی خود تحقیق کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) اور ملکی اداروں کے ڈیجیٹل میڈیا ماہرین کو طلب کر کے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ ایسے تمام عناصر کو ٹریک کر کے فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اس سنگین معاملے پر پوری حکومت کو متحرک کیا۔
قبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قیصر احمد راجا نے قانونی اور انتظامی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اہم سوالات اٹھائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 450 ملزمان کی گرفتاری اور 40 کے قریب قرآنِ پاک کے نسخوں کی برآمدگی کے باوجود، یہ نسخے تاحال این سی سی آئی اے اور ایف آئی اے کے دفاتر میں پڑے ہیں، حالانکہ ہر نسخے کے حوالے سے شہادتیں، ڈی این اے اور فرانزک رپورٹس مکمل ہیں۔ قیصر احمد راجا نے نشاندہی کی کہ 23 جولائی 2023 کے اجلاس میں قرآن ایکٹ 2011 کی دفعہ 10AA اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 516-B میں ترامیم کی منظوری دی گئی تھی۔ عام فہم میں دفعہ 516-B کا مقصد یہ تھا کہ توہینِ قرآن کے مقدمات میں عدالت بغیر تاخیر فرانزک لیبارٹری کے ذریعے ثبوت محفوظ کروائے اور فرانزک سرٹیفکیٹ ملتے ہی مقدس نسخوں کو مقدمے کے فیصلے تک مال خانوں میں رکھنے کے بجائے فوری طور پر متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا جائے تاکہ ان کی حفاظت، بحالی یا تطہیر کا بااحترام انتظام ہو سکے۔
تاہم 10 نومبر 2026 کو سامنے آنے والی ترمیم سے دفعہ 516-B مکمل طور پر غائب کر دی گئی ہے۔ مزید برآں، پہلے سے منظور شدہ ترمیم میں خصوصی سیل کے لیے عام غیر سرکاری اراکین کی شمولیت رکھی گئی تھی، لیکن نئی ترمیم میں غیر سرکاری اراکین سے پہلے ’’پنجاب قرآن بورڈ سے لیے گئے‘‘ کی شرط لگا دی گئی ہے، جس کے باعث آزاد ماہرین اور نشاندہی کرنے والے افراد کے لیے آگے آنا محدود ہو گیا ہے اور ملزمان کو پکڑوانا مشکل بنا دیا گیا ہے۔
اسپیکر ملک محمد احمد خان نے قیصر احمد راجا کے اٹھائے گئے نکات اور جذبات کی تائید کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے پیش رفت کی گئی ہے اور حکومت قانونی اعتبار سے مکمل بندوبست کرتے ہوئے گستاخ عناصر کو عبرت کا نشان بنائے گی۔