رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بلند آواز سے قرآن پڑھنے والا ایسا ہے جیسا کھلے عام صدقہ دینے والا، اور آہستگی و خاموشی سے قرآن پڑھنے والا ایسا ہے جیسے چھپا کر صدقہ دینے والا“۔ ترمذی 2919 ابوداؤد 1333 نسائی 2562
جس کے پاس کوئی جانور ہو جسے وہ ( قربانی کے لیے ) ذبح کرنا چاہتا ہو تو ذوالحجہ کا چاند نظر آ جانے کے بعد اپنے بال اور ناخن ہرگز نہ کاٹے حتیٰ کہ قربانی کر لے ۔
بیشک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ لہٰذا جو شخص بھی بیت اللہ کا حج کرے یا عمرہ کرے تو اس کےلئے اس بات میں کوئی گناہ نہیں ہےکہ وہ ان کے درمیان چکر لگائے۔اور جو شخص خوشی سے کوئی بھلائی کا کام کرے تو اللہ یقینا قدردان (اور) جاننے والا ہے ۔