Twitxy Saved

PMLN

Verified account This account is verified. Learn more

@pmln_org

Official Handle of PMLN
Pakistan pmln.org Joined February 2012
75 Following 2.6M Followers 120K Posts

Latest posts 5

PMLN Verified account @pmln_org
ایک وقت تھا جب تجاوزات، ٹریفک کے مسائل اور بے ترتیبی معمول تھی، لیکن آج جہلم کا ریڑھی بازار بدلتے اور سنورتے پنجاب کی روشن مثال پیش کر رہا ہے۔ کشادہ و روشن راستے، کچرے اور غلاظت سے پاک ماحول، مؤثر سیکیورٹی اور چھوٹے دکانداروں کے لیے محفوظ روزگار کے مواقع حکومتِ پنجاب کے عوامی ترجیحی ایجنڈے کی کامیابی کا واضح ثبوت ہیں۔ جہلم کو جدید، خوبصورت اور منظم بنانے پر ہم وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
2:19
2 replies 15 reposts 19 likes 303 views View on X
PMLN Verified account @pmln_org
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جو وعدہ کیا تھا وہ الحمدللہ پورا کر دکھایا ہے۔ "سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال" وژن کے تحت برسوں سے نظر انداز 124 کلومیٹر طویل جہلم تا للہ ڈوئل کیرج وے منصوبہ مکمل ہو چکا ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گی۔ یہ جدید شاہراہ پانچ اہم سیکشنز پر مشتمل ہے جو ملوٹ سے شروع ہو کر بخاری چوک، مصری موڑ، پنن وال اور پنڈ دادنخان سے ہوتی ہوئی للِہ انٹرچینج تک جاتی ہے۔ اس گیم چینجر منصوبے میں 17 پل، 29 کلومیٹر طویل ڈرینج لائن اور 18 کلومیٹر ریٹیننگ وال تعمیر کی گئی ہے، جس سے خطے کے متعدد شہر آپس میں جڑ جائیں گے اور عوام کا گھنٹوں پر محیط سفر منٹوں میں طے ہوگا۔
1:45