Twitxy Saved

Shah e Rawan

Verified account This account is verified. Learn more

@shaherawan1

Joined December 2018
13K Following 22K Followers 208K Posts

Latest posts 5

Shah e Rawan Verified account @shaherawan1
2016 میں جب پوری دنیا پاکستان کو تیزی سے ابھرتی ہوئ معیشت قرار دے رہی تھی اسی دور میں کچھ ایڈونچرز کے شوقینوں کو نواز شریف چبھ رہا تھا ٹھیک ایک سال بعد جولائ 2017 میں وہ اپنی سازش میں کامیاب ہوئے نواز شریف کو ہٹادیا اور ملکی معیشت کو ایسے اندھیرے غار میں دھکیلا کہ اب تک سنبھل نہ سکی💔
8 replies 27 reposts 65 likes 585 views View on X
Shah e Rawan Verified account @shaherawan1
پھٹی؟؟؟
AliZai Vlogs @alizaihere 1d
مریم نواز نے ایکس پر NCCIA کو طیبہ راجا کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا صرف اس لیے کہ طیبہ نے مریم نواز کی ایک پرانی ویڈیو اپلوڈ کر دی ! لوگوں کو تھانوں میں بلا کر عورتوں سے چپیڑیں مروانے والی خود ایک عورت کو ایسے اُٹھوانا چاہتی ہے ! ادارے مریم کی ٹویٹ پر ناچتے ہیں !
View quoted post on X
6 replies 2 reposts 34 likes 564 views View on X
Shah e Rawan Verified account @shaherawan1
"میرا اور میاں نواز شریف کا تعلق-2"
کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے میں گاؤں گیا ہوا تھا بڑی بہن کے گھر مقیم تھا سیاست پہ گفتگو کے دوران میں نے میاں نواز شریف کے بارے میں بات کی، میرے بہنوئ نے کہا یار ایک بات ہے تو وفادار ہے احسان فراموش نہیں ہے میں نے تجھے پہلے دن سے نواز شریف کا شیدائ دیکھا اور اج بھی تو اسکے ساتھ کھڑا ہے اس نے تجھے محکمے میں بھرتی کرایا جس کی تو نے لاج رکھی،،،،،
میں حیرت سے انہیں دیکھ رہا تھا پھر کہا بڑے بھائ مجھے نواز شریف نے بھرتی نہیں کرایا نہ میں نے انہیں درخواست دی تھی بس وہ دور نواز شریف کی پہلی وزارت عظمیٰ کا تھا اس لئے اپ سمجھ رہے ہیں کہ مجھے بھرتی بھی انکا سپورٹر ہونے پہ کیا گیا ہوگا ایسا کچھ نہیں ہے🙆
بڑے بھائ میں نواز شریف کے وژن، انکے ترقیاتی کاموں اور بہترین حکمرانی کی وجہ سے انکے ساتھ کھڑا ہوں کچھ مواقع پہ انکے دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے انکے ساتھ کھڑا ہوں ۔۔ جیسا کہ۔۔۔۔
مئ 1998 میں پوری مغربی دنیا کی تڑیوں، امریکہ کے شدید دباؤ، دھمکیوں اور آخر میں 5ارب ڈالر کے لالچ دینے کے باوجود نوازشریف نے سب کو ٹھینگا دکھایا اور ایٹمی دھماکے کردئے
19 فروری 1999 کو بھارتی وزیراعظم واجپائ کو لاہور بلایا اور مینار پاکستان کے سائے میں تقریب منعقد کرکے بھارت سمیت دنیا کو پیغام دے دیا کہ اج بھارت نے پاکستان کو تسلیم کرلیا واضح ہو پہلی بار کوئ بھارتی وزیراعظم مینار پاکستان پہ گیا، یہ بھی جانیں کہ "بہ وجوہ" جماعت اسلامی نے اس دورے کے خلاف لاہور کی سڑکوں پہ اودھم مچایا تھا،
12 اکتوبر 1999 کو انہیں وزیر اعظم ہاؤس میں جرنیلوں نے گھیر لیا اور پستول دکھا کے ٹائپ کئے ہوئے کاغذ پہ سائین کرنے کا کہا وہ کاغذ اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس تھی ۔۔۔۔۔۔
نواز شریف کا جواب تاریخ میں امر ہوگیا۔۔۔۔..
" OVER MY DEAD BODY "