Twitxy Saved

Qaiser Ahmed Raja

Verified account This account is verified. Learn more

@qaiseraraja

A father, a husband.

An astute critic of Atheism, Feminism, Marxism and Liberalism (particularly Pak version)
124 Following 60K Followers 10K Posts

Latest posts 5

Qaiser Ahmed Raja Verified account @qaiseraraja
پوری قوم کے دل جیت لیئے ❤️❤️❤️

لیکن مکمل قانون سازی تک، حزب الشیطان گروہ کے قبضے میں قرآن کے ایک ایک نسخے کی بازیابی اور سرکاری مال خانوں میں رکھے ہوئے قرآن کے نسخوں کی تطہیر تک ہمارا احتجاج اور ایکٹوازم جاری رہے گا، ان شاءاللہ۔

مزید، انجنیئر مرزا، کئی طرح کے کاٹھ کے الؤوں اور قادیانیوں کے پھیلائے ہوئے جھوٹ کو سپیکر صاحب نے بربا د کر دیا!
Blasphemy_Files Verified account @blasphemy_files 1d
فحش توہین کرنے کے مرتکب عناصر کا مکمل قلع قمع کریں گے، اسمبلیاں حرمتِ رسول ﷺ کی محافظ ہیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان

چنیوٹ: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ فحش توہین اور گستاخی کے مرتکب عناصر کا مکمل قلع قمع کیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق ایسی سخت ترین سزائیں دلوا کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا کہ آئندہ کسی کو ایسی ناپاک جسارت کرنے کی جرات نہ ہو۔

چنیوٹ میں منعقدہ ’’انٹرنیشنل ختمِ نبوت و خدماتِ سفیرِ ختمِ نبوت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسمبلیاں حرمتِ رسول ﷺ اور شعائرِ اسلام کی محافظ ہیں، اور جب تک علمائے کرام اور امتِ مسلمہ کے دلوں میں ناموسِ رسالت ﷺ کی تڑپ موجود ہے، عزت و ناموسِ رسول ﷺ پر کبھی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

ملک محمد احمد خان نے بتایا کہ جب عدالتوں میں زیرِ التوا مقدمات سے متعلق قرآنِ پاک کے نسخوں کی صورتحال ان کے علم میں آئی تو انہوں نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر فوری طور پر ان نسخوں کو غسل دینے کے بندوبست کا آغاز کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اسی وقت متعلقہ فائل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوائی، جنہوں نے چند سیکنڈ کی تاخیر کیے بغیر فوری طور پر قرآن بورڈ تشکیل دے دیا۔

آن لائن گستاخی کے سدباب کے حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس معاملے کی خود تحقیق کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) اور ملکی اداروں کے ڈیجیٹل میڈیا ماہرین کو طلب کر کے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ ایسے تمام عناصر کو ٹریک کر کے فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اس سنگین معاملے پر پوری حکومت کو متحرک کیا۔

قبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قیصر احمد راجا نے قانونی اور انتظامی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اہم سوالات اٹھائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 450 ملزمان کی گرفتاری اور 40 کے قریب قرآنِ پاک کے نسخوں کی برآمدگی کے باوجود، یہ نسخے تاحال این سی سی آئی اے اور ایف آئی اے کے دفاتر میں پڑے ہیں، حالانکہ ہر نسخے کے حوالے سے شہادتیں، ڈی این اے اور فرانزک رپورٹس مکمل ہیں۔ قیصر احمد راجا نے نشاندہی کی کہ 23 جولائی 2023 کے اجلاس میں قرآن ایکٹ 2011 کی دفعہ 10AA اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 516-B میں ترامیم کی منظوری دی گئی تھی۔ عام فہم میں دفعہ 516-B کا مقصد یہ تھا کہ توہینِ قرآن کے مقدمات میں عدالت بغیر تاخیر فرانزک لیبارٹری کے ذریعے ثبوت محفوظ کروائے اور فرانزک سرٹیفکیٹ ملتے ہی مقدس نسخوں کو مقدمے کے فیصلے تک مال خانوں میں رکھنے کے بجائے فوری طور پر متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا جائے تاکہ ان کی حفاظت، بحالی یا تطہیر کا بااحترام انتظام ہو سکے۔

تاہم 10 نومبر 2026 کو سامنے آنے والی ترمیم سے دفعہ 516-B مکمل طور پر غائب کر دی گئی ہے۔ مزید برآں، پہلے سے منظور شدہ ترمیم میں خصوصی سیل کے لیے عام غیر سرکاری اراکین کی شمولیت رکھی گئی تھی، لیکن نئی ترمیم میں غیر سرکاری اراکین سے پہلے ’’پنجاب قرآن بورڈ سے لیے گئے‘‘ کی شرط لگا دی گئی ہے، جس کے باعث آزاد ماہرین اور نشاندہی کرنے والے افراد کے لیے آگے آنا محدود ہو گیا ہے اور ملزمان کو پکڑوانا مشکل بنا دیا گیا ہے۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے قیصر احمد راجا کے اٹھائے گئے نکات اور جذبات کی تائید کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے پیش رفت کی گئی ہے اور حکومت قانونی اعتبار سے مکمل بندوبست کرتے ہوئے گستاخ عناصر کو عبرت کا نشان بنائے گی۔
View quoted post on X
7 replies 22 reposts 51 likes 714 views View on X
Qaiser Ahmed Raja Verified account @qaiseraraja
اللہ آپ کا ایمان سلامت رکھے۔

جس دل سے آپ نے اللہ عزوجل اور رسول اللہ ﷺ سے محبت کا اظہار کیا ہے، اس کو سامنے رکھتے ہوئے بس چند گزارشات ہیں:

* اپنی ویڈیوز کے ٹائٹلز میں اللہ کو مادہ پرست لکھنا چھوڑ دیں۔

* تخلیق کو ایک کمتر اور پست پروسیس اور اس کے مقابلے میں ارتقا کو ایک اعلیٰ پروسیس کہنا چھوڑ دیں۔

* امام غزالی جیسے جلیل القدر عالم پر مستشرقین سے لیا ہوا جھوٹ باندھنا چھوڑ دیں۔

* آدم و حوا، آپ کے نزدیک سائنس والے ہوں یا اسلام والے، ان کا ذکر کرتے ہوئے AI سے بنائی گئی انتہائی فحش ویڈیوز لگانا چھوڑ دیں۔

فہرست کافی طویل ہے۔ فی الحال یہاں سے آغاز کریں۔ باقی بھی اللہ عزوجل آپ کے لیے ہدایت کا انتظام فرما دے گا۔

رہی بات آپ کے استعمال کردہ subprime اور گالی نما الفاظ کی، تو اس بارے میں میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ اس لیول پر میں آپ کو جوائن نہیں کروں گا۔ 🙂
Uzma Khan Rumi Verified account @UzmaRumi 2d
جی میں نے ہمیشہ آپ سے یہی گزارش کی، کہ ذلت کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے، لیکن آپ کو میری بات سمجھ نہیں آئی۔ تکفیر آپ نے کی۔ انتہائی شر پسندانہ انداز سے۔ میرا نام لے کے یہ بات کہی کہ جب عظمی کی کائنات کے بارے میں ویڈیوز پہ لوگوں نے خدا کی تخلیقی بلندیوں کو جانا اور اس کی عظمت کو بیان کیا تو عظمی کو بہت تکلیف ہوئی اور اسے لگا کہ اس کا پلان بیک فائر کر رہا ہے تو عظمی نے پھر اسلام کے خلاف بات شروع کر دی۔ تو سر یہ حدیث میں نے آپ کی زبانی ہی سنی کہ اگر کوئی شخص کسی کو کافر کہے تو ان دونوں میں سے ایک تو کافر ہو گا۔ تو میں تو خدا کی تقدیس بیان کرتی ہوں، اور ان دونوں ویڈیوز میں میں نے بارہا کائنات کو خدا کی تخلیق کہہ کے بگ بینگ تھیوری کو بیان کیا، تو اس تناظر میں آپ سے یہ کہنا بنتا تھا کہ اپنے ایمان کی تجدید کریں۔ کیونکہ آپ نے ایک مسلمان کو کافر کہا۔

اور لکھ کے رکھ لیں، آپ جتنا جھوٹ بولیں گے، اتنا ہی ذلت کے راستے پہ چلیں گے۔ ہر جھوٹ کا جواب ثبوت کے ساتھ موجود ہے۔ آپ جھوٹ بولتے جائیں، میں جواب نہ دوں تو سمجھ لیں کہ میں نے آپ کے جھوٹے الزام کو برداشت کر کے آپ کو معاف کیا۔ اور میں جواب دوں تو سمجھ لیں کہ ذلت کے راستے پر آپ کا سفر شروع ہو گیا۔ اور یہ ذلت اس قرآن کی لعنت ہے، جس کے حلف کی، (جو میری ٹوئٹر وال پہ موجود ہے) آپ نے ٹکے کی پرواہ نہیں کی۔ اور نبی پاک کے صدقے ہے، جن سے میری محبت کی گواہی بھی اسی ٹوئیٹر وال پہ، اس وقت سے موجود ہیں جب میرا چینل بھی نہیں تھا۔ جا کے سرچ کر لیں تاکہ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ میں کسی ڈر کی وجہ سے اپنے آپ کو مسلمان کہتی ہوں۔ جھوٹ، منافقت، تکبر اور اسلام کے نام کو مس یوز کر کے آپ نے ذلت کا راستہ اختیار کیا ہے، اور اگر اس راستے پر چلتے رہیں گے تو ذلت اٹھاتے رہیں گے، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔
View quoted post on X
7 replies 15 reposts 79 likes 3K views View on X
Qaiser Ahmed Raja Verified account @qaiseraraja
اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم قرآنِ مجید کو اللہ عزوجل کی طرف سے عطا کردہ سکرپٹ سمجھتے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ ہم یہ دعویٰ نہیں کرتے ہیں کہ یہ ہمارا اپنا علم ہے۔ خیر، بہت سی دوسری باتوں کی طرح یہ بات بھی شاید سر سے گزر گئی ہوگی۔ 🙂

باقی میرا مشورہ یہ ہے، بی بی، کہ جانے دیجیے! اس سے پہلے کہ آپ ایک مرتبہ پھر میری تکفیر شروع کر دیں اور گالم گلوچ پر اتر آئیں، بہتر یہی ہے کہ اس معاملے کو یہیں چھوڑ دیا جائے۔

ویسے بھی آپ جس طبقے سے فکری تعلق رکھتی ہیں، وہاں سائنسی لطائف کی کوئی کمی نہیں۔ 🙂

وہاں پرویز ہودبھوی صاحب سپر اسٹرنگز کی وائبریشن سے نئے کوارکس بنا رہے ہوتے ہیں اور بلیک ہول کے درمیان سے دروازے نکال لیتے ہیں۔ وسیم الطاف صاحب ایسے ریسرچ پیپرز دریافت کر لیتے ہیں جو ان کے بقول یہ ثابت کر رہے ہوتے ہیں کہ نیچرل ورلڈ میں نئے مالیکیولر پاتھ ویز سے باڈی پلانز وجود میں آتے ہیں۔ عاطف توقیر صاحب پرائمورڈیل ارتھ کا بیڑا غرق کر رہے ہوتے ہیں، جبکہ حاشر ارشاد صاحب کے نزدیک ہر بچہ ابتدا میں لڑکی ہوتا ہے۔

الغرض، اس علمی و سائنسی شاہکاروں سے بھرپور محفل کے کتنے ہی قصے سنائے جائیں!

آپ اس سارے "انٹلیکچوئل" گروہ میں ایک نئی آمد ہیں، لہٰذا آپ سے کچھ مختلف توقع رکھنا بھی شاید مناسب نہیں۔ اسی لیے میں آپ سے مزید الجھنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

البتہ اگر آپ یہ سیکھنا چاہتی ہیں کہ احترام، شائستگی اور علمی وقار کے ساتھ اختلاف کیسے کیا جاتا ہے تو میرے انگریزی یوٹیوب چینل پر جا کر دیکھیے، جہاں میں بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسدانوں سے گفتگو کرتا ہوں۔ ان سے اتفاق بھی کرتا ہوں، اختلاف بھی کرتا ہوں، ان سے سیکھتا بھی ہوں اور اپنا مؤقف بھی دلائل کے ساتھ پیش کرتا ہوں۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ وہاں میرے اختلاف کے جواب میں نہ کوئی میری تکفیر کرتا ہے، نہ مجھے گالیاں دیتا ہے اور نہ ہی میرے خلاف واٹس ایپ پر مہمات چلاتا ہے۔

شاید یہی فرق ہے علمی مکالمے اور گروہی تعصب میں!

خیر، جانے دیجیے۔ اس بات کو یہیں رہنے دیتے 🙂۔
Uzma Khan Rumi Verified account @UzmaRumi 2d
دنیا کا تمام علم، الہامی ہو یا سائنسی، دراصل سکرپٹ ہی ہے۔ قرآن پڑھنا بھی چھوڑ دیں، کہ سکرپٹ ریڈنگ ہے؟ زبان چلانے کو علم سمجھنے والوں کو کتابوں کے ریفرنسز دیکھ کر خفت اٹھانا پڑی، تو شرمندہ ہونے کی بجائے سکرپٹ کے خلاف ہو گئے۔ یہ نہ سوچا کہ سکرپٹ ریڈنگ کے لیے سکرپٹ رائٹنگ بھی آنی چاہیے۔

سائنس کا سوال تو ہر بندہ پوچھ سکتا ہے، لیکن ہر بندہ سمجھ نہیں سکتا۔ ادھر لوگ ہوا کے وزن کا ثبوت مانگ رہے ہیں۔ کیا ٹائروں میں ہوا نہیں بھرواتے ہوں گے؟ کیا ائیر پمپ کے میٹر پر ہوا کا وزن نہیں دیکھ سکتے؟ پر انہیں کون سمجھا سکتا ہے، اگر وہ نہ سمجھنا چاہیں؟

خود آپ نے میٹرک میں سائنس نہیں پڑھی اور خود کو سائنس کا ماہر مان کے سائنس کو رد کر رہے ہیں۔ ملر یوری ایکسپیرمنٹ پہ چیختے ہیں کہ رد ہو گیا، کبھی اپنی مس کانسپیشن پہ غور کیا؟ بلکہ آپ تو uncertainty کو نہیں سمجھتے، 9th کی فزکس کے پہلے chapter میں یہ ٹاپک پڑھایا جاتا ہے۔ آپ نے ایک پیپر میں آپ نے میوٹیشن ریٹس کے بارے میں لکھا دیکھا کہ، ask for uncertainty ، تو پبلک کو بتا رہے ہیں کہ یہ دیکھو سائنس دان خود کہہ رہے ہیں کہ اس بات پر یقین نہیں کرنا۔ تو جس کو significant figures اور uncertainty جیسے بیسک کنسیپٹس کا علم نہیں وہ اپنے تئیں ماہر بن جائے تو اس نے اسکرپٹ کا مذاق ہی بنانا ہے۔
View quoted post on X