Twitxy Saved

M Azhar Siddique

Verified account This account is verified. Learn more

@AzharSiddique

Advocate Supreme Court of Pakistan, Human Rights Activist & Pro Bono Publico Lawyer, Columnist
Lahore, Pakistan youtube.com/c/MASViews Joined January 2011
8.3K Following 614K Followers 127K Posts

Latest posts 5

Pinned post

M Azhar Siddique Verified account @AzharSiddique
گلف اسٹریم G500 طیارے کی خریداری پر جوڈیشل ایکٹوازم پینل کا سولہواں اور آخری قانونی نوٹس جاری

جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے پنجاب حکومت کے گلف اسٹریم G500 طیارے کی خریداری، ملکیت، مالی معاملات اور استعمال کی تفصیلات طلب کر لیں، محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام کو سولہواں اور آخری قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا

پندرہ سابقہ قانونی نوٹسز کے باوجود حکومت نے کوئی تحریری جواب یا مصدقہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا، نوٹس

اربوں روپے کے عوامی فنڈز سے خریدے گئے طیارے کی اصل قیمت، ادائیگیوں اور ملکیت کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لایا جائے، JAP

وزیراعلیٰ کی جانب سے طیارے کی قیمت 9 ارب روپے بتائی گئی جبکہ میڈیا رپورٹس میں 10 سے 11 ارب روپے کے اعدادوشمار سامنے آئے، نوٹس

عوامی سطح پر گردش کرنے والی مالی تفصیلات میں طیارے کی مجموعی لاگت 11 ارب 79 کروڑ روپے ظاہر کی گئی، حکومت وضاحت دے، JAP

طیارے کی خریداری میں مبینہ طور پر 46 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد بروکریج اور ایجنٹس کے کمیشن کی مد میں ظاہر کیے گئے، وصول کنندگان کے نام اور معاہدے طلب

انٹرنیشنل بروکر اور دو مقامی ایجنٹس کو ادائیگیوں کی تفصیلات، انوائسز اور ٹیکس کٹوتی کا ریکارڈ فراہم کیا جائے

امریکی رجسٹریشن N144S، پاکستانی رجسٹریشن AP-CMP اور پاک فضائیہ کے نمبر J-72022 کے تحت طیارے کی منتقلی پر اہم قانونی سوالات اٹھا دیے گئے

امریکی رجسٹری میں طیارے کا مالک یوٹاہ میں قائم ٹرسٹ ظاہر ہونے پر پنجاب حکومت سے خریداری اور قانونی ملکیت کے دستاویزات طلب

کیا طیارے کی ملکیت پنجاب حکومت کے پاس ہے یا پاکستان ایئر فورس کو منتقل کر دی گئی؟ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کا سوال

صوبائی کابینہ کی جانب سے طیارے کا انتظامی کنٹرول اور دیکھ بھال پاک فضائیہ کے سپرد کرنے کے فیصلے کی قانونی بنیاد اور مکمل ریکارڈ طلب

طیارے کو فوجی رجسٹریشن نمبر دینے سے عوامی فنڈز کے استعمال کا آڈٹ اور احتساب ختم نہیں ہو سکتا، محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ

طیارے کے آپریشنز کے لیے 86 کروڑ 15 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ اور مزید 2 ارب 35 کروڑ روپے کی مبینہ منظوری کی تفصیلات طلب

طیارے کے تمام اندرون و بیرون ملک دوروں، مسافروں، اخراجات اور سفر کے سرکاری مقاصد پر مشتمل مکمل فلائٹ لاگ فراہم کیا جائے

لندن، ویانا اور مسقط کے دوروں سمیت طیارے کے تمام سفری ریکارڈ اور اخراجات کی تفصیلات سامنے لائی جائیں

طیارے کے پائلٹس، عملے کی تنخواہوں، الاؤنسز، انشورنس، مرمت، ایندھن اور دیگر اخراجات کا آڈٹ شدہ ریکارڈ طلب

پنجاب حکومت طیارے کی خریداری کا ٹینڈر، کابینہ کی منظوری، بینک ٹرانسفرز، امریکی FAA ریکارڈ اور ٹرسٹ معاہدے فراہم کرے، JAP

آئین کے آرٹیکل 19-A کے تحت عوام کو سرکاری اخراجات اور عوامی اہمیت کے معاملات کی معلومات حاصل کرنے کا بنیادی حق حاصل ہے، قانونی نوٹس

اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن (UNCAC) کے تحت شفافیت، مالیاتی احتساب اور سرکاری خریداری کے قانونی تقاضوں کی پابندی لازم ہے

متعلقہ حکام کو سات روز کے اندر مصدقہ دستاویزات اور وجوہات پر مبنی تحریری جواب دینے کی آخری مہلت

سات روز میں جواب نہ دیا گیا تو لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی جائے گی، محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ

وفاقی آئینی عدالت سے بھی آرٹیکل 175E(3) کے تحت رجوع کیا جائے گا جہاں وفاقی یا بین الصوبائی نوعیت کے قانونی سوالات پیدا ہوں

آڈیٹر جنرل پاکستان سے خصوصی آڈٹ، پنجاب انفارمیشن کمیشن میں شکایت اور نیب و ایف آئی اے سے بھی رجوع کرنے کا اعلان

عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے، کوئی سرکاری اثاثہ، رجسٹریشن یا انتظامی تبدیلی آئینی احتساب سے بالاتر نہیں ہو سکتی، جوڈیشل ایکٹوازم پینل
@GovtofPakistan @CMShehbaz @GovtofPunjabPK @MaryamNSharif
M Azhar Siddique Verified account @AzharSiddique
اسلام آباد ہائیکورٹ بشری بی بی کو جیل ہر قسم کی ممکنہ جیل سہولیات دینے کا حکم بشری بی بی کے لیے اسپشلسٹ ڈاکٹر چاہیے تو ڈاکٹر مہیا کیا جائے ،بشری بی بی کی سیل میں جو سہولیات کا ایشو ہے وہ بھی حل کریں ، اسلام آباد ہائیکورٹ
M Azhar Siddique Verified account @AzharSiddique
🌹 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌹

خوشی کسی جھونپڑی یا محل، دولت یا آسائش کی محتاج نہیں ہوتی؛ خوشی تو اللہ پاک کی عطا ہے، جو اپنے خوش نصیب بندوں کو کسی بھی حال میں دل کا سکون، اطمینان اور رضا کی صورت میں عطا فرماتا ہے۔ اصل خوشی مال و اسباب میں نہیں، بلکہ دل کے اطمینان، شکرگزاری اور اللہ کی رضا میں پوشیدہ ہے۔

🤲 یا اللہ کریم! ہم سب کا دامن ہمیشہ خوشیوں، رحمتوں اور برکتوں سے بھرا رکھ۔ ہمارے دلوں کو سکون، ہماری زندگیوں کو اطمینان اور ہمارے گھروں کو محبت و خوشحالی عطا فرما۔ ہمیں ہر قسم کے فتنہ و فساد، شیطان کے شر، حسد، نظرِ بد، ناگہانی مصیبتوں اور برے وقت سے محفوظ رکھ۔

ہم پر اپنا فضل و کرم قائم رکھ اور ہمیں ہر حال میں شکر گزار، مطمئن اور خوش رہنے کی توفیق عطا فرما۔

آمین ثم آمین یا رب العالمین۔ 🤲✨

🌅 صبح بخیر 🌹
M Azhar Siddique Verified account @AzharSiddique
میں پہلے دن سے واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے ذریعے آئین کے بنیادی ڈھانچے کو بگاڑ دیا گیا ہے۔ آئین کو مضبوط کرنے کے بجائے اسے کمزور کیا گیا، عدلیہ کی آزادی اور آئینی توازن کو نقصان پہنچایا گیا۔

آج ملک کو اس آئینی تباہی سے نکالنے کا راستہ صرف ایک ہے: قوم سے معافی مانگی جائے، 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم واپس لی جائیں اور آئین کو اس کی اصل روح کے مطابق بحال کیا جائے۔

جن لوگوں نے آئین کے ساتھ یہ کھلواڑ کیا، انہیں اپنی غلطی تسلیم کرنی چاہیے۔ اقتدار اور ذاتی مفادات کے لیے آئین کو تبدیل کرنے کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

اب بھی وقت ہے، قوم سے معافی مانگیں، دونوں ترامیم واپس لیں اور آئین پاکستان کو مزید تباہی سے بچائیں۔
Naeem Ashraf Butt @NaeemAshrafBut2 12h
خودہی ترامیم کرکےاوراب جب مشکل پڑی ہے توانکوترامیم بری لگنےلگ گئیں&PTIمیڈیا&اپوزیشن کےحقوق یادآگئے۔یہ وہی بلاول ہیں جو 26ویں ترمیم پرساری رات مولاناکے پاس بیٹھے رہے&زرداریsbقہقہےلگاتےتھےجب قاضی فائزاسمبلی میں خطاب کررہےتھے۔Govtکابڑاحصہ توPPPکاہے
ن بھی خوش ہے اوریہی چاہتی ہے
View quoted post on X